بھٹکل 22/ ستمبر (ایس او نیوز) میں اپنا استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں مگر کاویری کا پانی دینے تیار نہیں، یہ بات بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہی۔ کاویری کے تعلق سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منکال وئیدیا نے بتایا کہ ریاست کے کسان پانی سے پریشان ہیں اور ہم اپنے کسانوں کو دینے کا پانی تمل ناڈو کو کیسے دیں۔ آگے بتایا کہ کل جمعہ کو بنگلور میں خصوصی سیشن شروع ہونے جارہاہے، وہاں بھی یہی فیصلہ لیا جائے گاکہ ہم سرکار سے مستعفی ہوسکتے ہیں، لیکن کاویری کا پانی نہیں دے سکتے۔
اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، پنچایت ممبرس البرٹ ڈیکوستا اور دیگر کافی اراکین موجود تھے۔